Events

Jalsa at Mizar-e-Quaid Karachi (Dec 25, 2011)

عزم انقلاب!!!!! مخترم ھارون الرشید نے اپنے کالم ناتمام میں اشارہ دیا ھے کہ تحریک انصاف کا 25 دسمبر کو کراچی میں مزار قائد پر جلسہ کا پروگرام ھے. کراچی جو عالم اسلام کا سب سے بڑا شہر ھے جوشہر قائد بھی ھے اور پاکستان کا سب سے بڑامعاشی مرکز بھی. روشنیوں کا شہر اس کا لقب ھے تو اسے منی پاکستان بھی کہتے ھیں.قائد اعظم محمد علی جناح کے اس شہر سے ھمیں بہت محبت ھے.اس شہر کیا پورے سندھ سےپورے پاکستان سے ھمیں محبت ھے. اس شہر کے لوگ بہت بیدار مغز ھیں اور یہاں کے عوام کاسیاسی شعور اپنی مثال آپ ہے . . . .کراچی والو تمھارا امتحان ھے کہ اب ماضی کے تمام حالات و واقعات کو جوں کا توں رھنے دینا ھےیا فرسودہ خیالات سے نجات حاصل کرنی ھے ایک بدلتے زمانے کے ساتھ چلنا ھے یا سامراج و سرمایہ دارانہ نظام و استعمار کی غلامی پسند ھے.کراچی والو تمھیں پاکستان کی مین سٹریم کا ساتھ دینا چاھیے. اور تبدیلی کی اس لہر کو محسوس کرلینا چاھیے جو لاھور سے چلی ھے. . . .تحریک انصاف کسی ایک علاقے یا صوبے کی جماعت نہیں بلکہ ایک خالص اسلام پسند اور نیشنلسٹ جماعت ھے اور ھر قسم کے لسانی و فرقہ پرست تعصبات سے اس ملک کو نکال کر عظیم سے عظیم تر بنانا چاھتی ھے اور پھرعالم اسلام کی قیادت کرنے کے لیے پاکستان کو تیار کرنا چاھتی ھے . تحریک انصاف کی پندرہ سالہ تاریخ پر امن و غیر مسلح جدوجہد کی عظیم مثال ھے. تحریک انصاف کا سب سے بڑا ہتھیار گفتگو و دلیل ھے . . .امید ھے کہ شہر قائد کے محب وطن شہری تحریک انصاف کے 25 دسمبر کو مزار قائد پر ھونے والے جلسہ کو کامیاب بھی کریں گے اور قائد انقلاب چئیر مین تحریک انصاف کا جو مشن ھے کہ اپنے وطن کو دنیا کا سب سے ترقی یافتہ و طاقتور ملک بنانا ھے ،اس مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں تحریک انصاف کا بھر پور ساتھ بھی دیں گے. انشاءاللہ


Subject: Watch PTI Programs (November 3, 2011)

(1) Fauzia Kasuri & Zahra Hussain
     Channel: Hum TV
     Program: Jago Pakistan Jago [Morning Show]
     Date/Time: November 3 @ 9AM

(2) Adil Rana
    Channel: City 42
    Program: News Night
    Date/ Time: November 3 @ 1AM & 9AM [REPEAT]